Interesting News
فرانسیسی عدالت کا مقدمہ ’بطخوں نے جیت لیا‘
فرانسیسی عدالت کا مقدمہ بطخوں نے جیت لیا

فرانسیسی عدالت میں بطخوں نے ایک دلچسپ مقدمہ جیت لیا جس کے بعد انہیں شور مچانے کی اجازت دے دی گئی۔
فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں ڈیکس میں ایک کسان ڈومینک ڈوثے نے اپنے کھیت میں 60 بطخیں پال رکھی ہیں جن کی آواز سے اس کا پڑوسی نالاں تھا۔ پڑوسی نے شمال مغربی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا کہ وہ بطخوں کے شور سے پریشان ہے اور انہیں یہاں سے ہٹایا جائے یا پھر انہیں ذبح کردیا جائے۔
درخواست پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بطخوں کی آوازیں ایک قابلِ برداشت حد میں ہیں اور اس لیے بطخوں کو فطری آواز نکالنے کی اجازت ہے۔ اس فیصلے کے بعد ڈومینک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اصل میں یہ مقدمہ بطخوں نے جیت لیا ہے کیوں کہ عدالت کا مؤقف ہے کہ بطخوں کی آواز قابلِ برداشت ہے۔