Pakistan Showbiz News
اداکارہ عفت عمر نے ہراسگی کیس میں مشیا شفیع کو سچا قرار دے دیا


اداکارہ عفت عمر نے ہراسگی کیس میں مشیا شفیع کو سچا قرار دے دیا
لاہور: (02 اکتوبر 2019) اداکارہ عفت عمر نے ہراسگی کیس میں مشیا شفیع کو سچا قرار دے دیا۔ سیشن کورٹ میں بیان ریکار کرواتے ہوئے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ میشا بھی سچ بول رہی ہے کیونکہ اٹھانوے فیصد خواتین ان معاملات میں سچ بولتی ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کے روبرو گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اور گواہ عفت عمر بیان ریکارڈ کروانے پیش ہوئیں۔علی ظفر کے دعویٰ سے متعلق کیس میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عفت عمر نے بتایا کہ وہ علی ظفر اور میشا شفیع دونوں کو جانتی ہیں جبکہ علی ظفر کے والد انکے استاد بھی تھے۔
میشا کے ٹویٹ سے دس دن پہلے انکی میشا سے گھر کھانے پر ملاقات ہوئی اسوقت میشا بہت پریشان تھی۔ملاقات کے دوران میشا نے پیپسی بیٹل بینڈ کے متعلق بتانے سے انکار کیا جبکہ ٹویٹ کے بعد تفصیلاً بتایا جبکہ میشا کے ٹویٹ کے بعد مختلف خواتین نے بھی علی ظفر پر الزام لگایا ہے۔98فیصد خواتین ان معاملات میں سچ بولتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ میشا بھی سچ بول رہی ہے۔ عفت عمر نے بیان دیا کہ وہ الزام لگانے والی کسی خاتون کو ذاتی طور پر نہیں جانتی لیکن ایسی خواتین کو بھی جانتی ہیں جو جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں۔
عدالت نے علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت 9نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں