روبی انعم اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کا کیک بیرون ملک کاٹیں گے


  نامور اداکارہ روبی انعم اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ بیرون ملک منائیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ روبی انعم او ران کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہر بٹ اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ بیرون ملک منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے دبئی یامالدیپ کے سفر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر روبی انعم نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اور ان کے شوہر شادی کی سالگرہ بیرون ملک منانے کا ارارہ رکھتے ہیں ۔میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اظہر بٹ جیساشوہر ملا جنہوںنے مجھے ہر قدم پر سپورٹ فراہم کی اور شاید میں اس کے بغیر کامیابیاں حاصل نہ کرسکتی ۔